ہمارے بارے میں



صوبہ خیبر پختون خوا میں طالبات کے لیے دینی و عصری علوم کا بہترین ادارہ جامعہ ریاض الجنۃ للبنین و للبنات(رجسٹرڈ)
رجسٹریشن نمبر:8384/15/2833 ریاضالجنۃ ماڈل سکول فار گرلز

:زیر نگرانی

حضرت مولانا فضل وہاب صاحب

مہتمم جامعہ ریاض الجنۃ للبنین و للبنات

پتہ:محلّہ آمیر خان نوکلے مینگورہ سوات

اکاونٹ نمبر: 219796655 یو-بی-ایل نوے کلے برانچ

Letter2wahab@yahoo.com: ای میل


:تمھید

قوموں کےعروج و زوال میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا حا مل ہے۔کیونکہ قوم کے نو نہالوں کی صحیح اُٹھان اور صالح نشوونما کے ساتھ خواتین کو تمدنی اور معاشرتی ذمہ داری سے اگاہی کا فریضہ خواتین ہی بہترین انداز میں ادا کر سکتی ہے۔اسلئے اسلام نے عورتوں کی تعلیم صرف حوصلہ افزائی نہیں کی بلکہ اس کے لئے تمام راہیں کھلی رکھیں ۔جس کی نتیجے میں قران اول سے لے کر آخر تک ہر دور میں مردوں کے شانہ بشانہ ایسی با کمال خواتین جنم لیتی ہیں جنہوں نے اطاعت گزار بیٹھی ،وفا شعار بیٹھی،سرافہ شفقت بہن،کا کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ دنیا میں اپنے علم کا ڈونکا بجاہا ۔معاشرے کو دینی و عصری علوم سے مزی ن عفت مآب خواتین کے کھیپ فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ جامعہ ریاض الجنۃ للبنین للبنات و ریاض الجنۃ ماڈل سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جہا ں قوم کے بیٹیوں کے لئے تعلیم و تربیت کا مؤ ثر جامع انتظام موجود ہے ۔اس وقت جامع کا تعارف اس امید کے ساتھ پیش خدمت ہے کہ آپ ہمارے مشن کا حصہ بن کر ہمارا ساتھ دیں۔


:تعارف

جامعہ ریاض الجنۃ للبنین للبنات دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج کا لیے ہوئے ماہر شریعت خواتین تیار کرنے میں مصرو ف عمل ہے۔جس اآغاز 2013 مین خالص رضائے الاہی بنیاد پر ہوا ،جامعہ ریاض الجنۃ خواتین ا دارہ ہیں۔جس نے مادہ پرستی اور فتنہ پروری کے اس بگڑے ہوئے معاشرے میں قابل قدر کام کیا ہے طالبات کو دینی وعصری علوم کے ساتھ فکری و عملے تربیت فراہم کرنا جامعہ کا امتیاز رہا ہے۔ انتہائی کم عرصے میں عزم و یقین سے نکلنے وا لا یہ قافلہ قسمت نوعِ بشر کو تبدیل کرتے ہوئے ایک مقدس فرض کی تکمیل کرتا ہوا جانب ِ منزل گامزن ہے۔


:جامعہ کے اغراض و مقاصد:

ختران اسلام کو قران و حدیث کے علوم سے اگاہی کر کے اقامت دین کے تصوّر سے روشناس کرانا۔ *
حلقہ خؤاتین کے اندر قران و سنّت کے تویج کو ساتھ خؤاتین کے اصلاح و تربیت کے لیے پروگرامات منعقد کرنا۔ *
طالبات کی ذہنی و فکری استعداد کی نشونما کرنا۔ *
ایسے ماہرات شریعت خواتین تیار رنا جو علوم میں تحقیق اور مہارت نامہ رکھتی ہو ۔ *
جو ہر قسم کے مسلکی اور گروہی تعنیات سے اجتناب کرتے ہوئےے اپنی صلاحیتیں اتحاد امت اور اسلامی بیداری کے لیے استعمال کرتی ہو۔ *
جو خواتین کو درپیش چیلنجز اور سلگتے ہوئے مسائل کا عملی حل قرآن و سنّت سے پیش کرنے کا استعداد رکھتی ہو۔ *
ان تمام مساعی کا محرک اسلامی انقلاب اور حصولِ رضائے الٰہی بنانا۔ *

:شعبہ جات

جامعہ میں اس وقت درجہ ذیل شعبہ جات قائم ہیں


.شعبہ درس نظامی (عامہ ،خاصہ،عالیہ،عالمیہ) *
.شعبہ کلیتہ الخصص فی الفقتۃ الاسلامی والاافتاء *
.شعبہ حفظ و ناظرہ *
.شعبہ تجوید القرآن *
.شعبہ سکول (نرسری تا میٹرک سبجیکٹ ریاض الجنۃ ماڈل سکول) *


:خصوصیات جامعہ

.رابطہ المدارس اسلامیہ پاکستان سے ملحق *
.مستند اساتذہ پر مشتمل ایک علمی و ثقافتی مرکز *
.عربک اینڈ انگلش لینگویج *
.رہائش کے لیے بہترین ہاسٹل *
.مکمل با پردہ علمی و تربیتی ماحول *
.ماہوار ٹسٹوں اور امتحانات کا بہترین نظام *
.علاج و معالجہ کی سہولت *
.کھیلوں ، نظم وضبط اور ہم نصابی سرگرمیوں( (co-curricular activitiesمیں اپنی مثال آپ *
.ہفتہ اور بزم ادب اور دیگر تفریحی پروگرامات *
.تعطیلات کا منظّم نظام ِ شیڈول *
.بہترین کوالیفائیڈ ٹٰیچر *
.دورانِ تعطیلات دورہ تفسیر ،دورہ صرف ونحو ،دورہ میراث ،دورہ فقہ اصولِ فقہ کا انعقاد *
.تعلیم کے ساتھ ساتھ تعمیرِ سیرت پر خصوصی توجہ *


:مجوذہ منصوبے

.ادارے کے لیے ذؐین کی خریداری *
.جدید سہولیات سے آراستہ اکیڈمک ،ہاسٹل اور دفاتر پر مبنی،عمارت کی تعمیر *
.اساتذہ کے لیے رہایش گاہوں کی تعمیر *
.جدید لائبریری سسٹم جو طالبات کی عملی پیاس بجھاسکے *
.کمپوٹر لیب *


:اپیل

جامعہ ریاض الجنۃ للبنین للبنات تحریک اسلامی سے وابستہ اہم تعلیمی ادارہ ہے۔جس میں 200 سے زائد طا لبات 10 اساتذہ و معلمان کے ذیر نگرانی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔جبکہ 150 طلبات مدرسہ ے ہاسٹل می ں رہایش پزیر ہیں۔غلبہ اسلام کے اس جدوجہد میں مدراس کے کردار سے آپ بخوبی واقف ہیں۔اساتذہ کے تنخواہو ں اور طالبات کے قیام و طعام بذمّہ مدرسہ ہے۔ادارہ کے انتظامات کو چلانا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور آپ جیسے مخیر حضر ات کے تعاؤن کے بغیر نا ممکن ہے۔لہٰذا اپیل کی جاتی ہے کہ طلبات کے سر پرست اور معاؤن بن کر اپنا دست تعاون بڑھا کر ادارہ کے ساتھ دل کھول کر تعاؤن کریں۔


مہتمم جامعہ ریاض الجنۃ للبنین و للبنات

مولانا فضل وہاب صاحب

0345-6070955, 0315-6070955 :رابطہ نمبر